ایتھوپیا کی حکومت اور علاقائی ٹیگرے فورسز کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، ترجمان اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔3نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت اور علاقائی ٹیگرے فورسز کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند اقدام ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاہدے …

اقوام متحدہ ۔3نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت اور علاقائی ٹیگرے فورسز کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند اقدام ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاہدے سے ان افراد کو فائدہ ہو گا جو اس تنازعے کے دوران واقعی متاثر ہوئے ہیں۔

یہ معاہدہ گزشتہ روزجنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں کئی دنوں تک جاری امن مذاکرات میں کیا گیا ۔ایک مشترکہ بیان میں دونوں فریقین نے کہا کہ انہوں نے بندوقوں کو مستقل طور پر خاموش کرنے اور شمالی ایتھوپیا میں 2سال سے جاری تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں