ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ کے زیراہتمام 2 ہفتوں سے زائد جاری رہنے والا ڈسٹرکٹ اولمپیڈ2025ء اختتام پذیر

فیصل آباد۔ 11 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام 2 ہفتوں سے زائد جاری رہنے والا ڈسٹرکٹ اولمپیڈ2025ء اختتام پذیر ہوگیا۔کھیلتا چنیوٹ کے تحت اولمپیڈ میں 11 مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادہوا جس میں ساڑھے12 ہزار سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ایلیمنٹری سے سیکنڈری ونگ کے طلبا وطالبات کے علاوہ اساتذہ کے مابین بھی مقابلے ہوئے۔بوائز وگرلز کے مابین …

فیصل آباد۔ 11 نومبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام 2 ہفتوں سے زائد جاری رہنے والا ڈسٹرکٹ اولمپیڈ2025ء اختتام پذیر ہوگیا۔کھیلتا چنیوٹ کے تحت اولمپیڈ میں 11 مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادہوا جس میں ساڑھے12 ہزار سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ایلیمنٹری سے سیکنڈری ونگ کے طلبا وطالبات کے علاوہ اساتذہ کے مابین بھی مقابلے ہوئے۔بوائز وگرلز کے مابین کرکٹ،ہاکی،فٹبال،کبڈی،اتھلیٹکس،والی بال، بیڈ منٹن،رسہ کشی،جمناسٹک،سائیکلنگ کے مقابلے جبکہ اساتذہ نے بھی رسہ کشی،اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ونر کھلاڑیوں کے لئے15 لاکھ روپے کے نقد انعامات رکھے گئے تھے۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل،ایڈیشنل کمشنر آصف حیات،رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل،سی او ایجوکیشن ظفراقبال سمیت دیگر افسران،اساتذہ اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اختتامی روز کبڈی اور رسہ کشی کے کانٹے دار مقابلے ہوئے۔کمشنر نے طالبات کی طرف سے ثقافتی سٹالز کا بھی دورہ کیا اورطالبات کی طرف سے تیار کردہ روایتی کھانا ساگ مکئی کی روٹی چکھی۔کمشنر نے شاندار ٹورنامنٹ پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں نظم وضبط،بھائی چارہ اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔ڈویژن بھر میں سکول لیول پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد جاری ہے۔

کمشنرنے اولمپیڈ میں شریک تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے صحت مندانہ مقابلے تسلسل سے کرانے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔کمشنر نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ونرز کو نقد انعامات اور وننگ ٹرافیزبھی تقسیم کیں۔