تہران ۔27اگست (اے پی پی):ایران میں وکیل کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی ۔ ارنا کے مطابق عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے بتایا کہ شمالی صوبے سمنان کے شہر شاہرود میں ایک وکیل کو 2سال قبل قتل کرنے والے شخص کو عوام کے سامنے سزائے موت دی گئی۔ آئی آر این اے نے تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ …
ایران، وکیل کے قاتل کو سرِعام پھانسی دے دی گئی

مزید خبریں
تہران ۔27اگست (اے پی پی):ایران میں وکیل کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی ۔ ارنا کے مطابق عدلیہ کی میزان آن لائن ویب سائٹ نے بتایا کہ شمالی صوبے سمنان کے شہر شاہرود میں ایک وکیل کو 2سال قبل قتل کرنے والے شخص کو عوام کے سامنے سزائے موت دی گئی۔
آئی آر این اے نے تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ مذکورہ 20 سالہ شخص نے وکیل کو قتل کرنے کے لیے ایک گینگ کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا، اس کی پھانسی اسلامی قانون "قصاص” کے مطابق عمل میں لائی گئی۔







