تہران۔ 27 مارچ (اے پی پی) ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا دورہ روس دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صدر حسن روحانی کے مجوزہ دورہ روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین برس کے دوران مختلف مقامات اور اجلاسوں میں دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان آٹھ بار ملاقات ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر کے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان مختلف شعبوں 10 سے زائد دستاویزات اور سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔