بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں فتح یقینی ہوگئی، جیت کےلئے 87 رنز درکار، تمام وکٹیں باقی

دھرم شالا ۔ 27 مارچ (اے پی پی) بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فتح یقینی ہوگئی، چوتھے روز جیت کےلئے 87 رنز درکار ہیں اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی، گلین میکسویل 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہے، امیش یادیو، روندرا جدیجا اور ایشون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری کی وجہ سے بھارت کو جیت کےلئے 106 رنز کا ہدف ملا، کھیل کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لئے۔