ایرانی فلم دی پیٹرل ہاؤس کو 10سال بعد نمائش کی اجازت

تہران ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)ہدایتکار کیانوش ایاری کی فلم پیٹرل ہاوس کو 10سال بعد نمائش کی اجازت مل گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فلم میں کچھ مبینہ طور پر پرتشدد مناظر کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی،تاہم ثقافتی حکام کی طرف سے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ فلم ایک ایسی نوجوان عورت کے بارے میں ہے جسے اسکے چھوٹے بھائی کی مدد …

تہران ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی)ہدایتکار کیانوش ایاری کی فلم پیٹرل ہاوس کو 10سال بعد نمائش کی اجازت مل گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فلم میں کچھ مبینہ طور پر پرتشدد مناظر کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی،تاہم ثقافتی حکام کی طرف سے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ فلم ایک ایسی نوجوان عورت کے بارے میں ہے جسے اسکے چھوٹے بھائی کی مدد سے اپنے والد نے قتل کیا تھا۔وزارت ثقافت کے نگران اور تشخیصی دفتر کے ڈائریکٹر ، محمد مہدی تبی بائی نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ ایسیتبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے پوری کہانی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔فلم پر سرکاری پابندی گھریلو نمائش کے لئے تھی ، اس فلم کو متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں دکھایا گیا ، جس میں آسٹریلیا میں ریویلیشن پرتھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بھی شامل ہے۔

مزید خبریں