ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی ۔ 16 جولائی (اے پی پی)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،ایرانی وفد نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون اور پاک افغان سرحدی انتظام سے متعلق امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے …

راولپنڈی ۔ 16 جولائی (اے پی پی)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،ایرانی وفد نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی ،دفاعی تعاون اور پاک افغان سرحدی انتظام سے متعلق امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔