ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی خبریں خوش آئند اور حوصلہ افزا ہیں، آفتاب شیرپاؤ
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی خبریں خوش آئند اور حوصلہ افزا ہیں، آفتاب شیرپاؤ

مزید خبریں
پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی خبریں نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ آج انا پرستی اور شدت پسندی ہار گئی اور انسانیت جیت گئی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوا کرتیں آخر کار مذاکرات ہی راستہ نکالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی کاوشوں میں پاکستان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کاکہنا تھاکہ امید ہے آبنائے ہرمز کے کھلنے اور فریقین کے درمیان برف پگھلنے سے خطے میں امن بحال ، عالمی معیشت کی بہتری اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی زائل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں مذاکراتی عمل کے ساتھ ہیں کہ یہ کامیاب ہوں اور خطہ ایک بڑی جنگ کے گرداب سے نکل آئے۔








