ایران اور امریکہ کے معاملہ میں ہم امن چاہتے ہیں، کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے معاملہ میں ہم امن چاہتے ہیں، کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتے، ڈرون حملوں کے خلاف اور قبائلیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہوں۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے معاملہ میں ہم امن چاہتے ہیں، کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتے، ڈرون حملوں کے خلاف اور قبائلیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہوں۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے قبائلیوں کےلئے اس وقت بھرپور آواز اٹھائی اور ڈرون حملوں پر مضبوط احتجاج کیا جب دنیا میں بیشتر قوتیں ہمیں دہشت گرد ثابت کرنا چاہتی تھیں۔ ایران، امریکہ کے معاملہ میں ہم امن چاہتے ہیں اور کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتے۔

مزید خبریں