بیجنگ ۔4اگست (اے پی پی):امریکا نے چین سے کہا ہے کہ وہ روس اور ایران سے تیل کی خریداری بند کر دے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نےامریکا کے اس مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہاکہ چین توانائی کی سپلائی کو ان ذرائع سے یقینی بنائے گا جو قومی مفاد کے مطابق ہو۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ …
ایران اور روس سے تیل کی خریداری، چین نے امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔4اگست (اے پی پی):امریکا نے چین سے کہا ہے کہ وہ روس اور ایران سے تیل کی خریداری بند کر دے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نےامریکا کے اس مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہاکہ چین توانائی کی سپلائی کو ان ذرائع سے یقینی بنائے گا جو قومی مفاد کے مطابق ہو۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دباؤ اور زبردستی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، چین پوری طاقت سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور مفادات کا دفاع کرے گا۔یہ بیان سٹاک ہوم میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے دو روز بعد اور امریکا کی جانب سے 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ جب روسی تیل کی خریداری کی بات آتی ہے تو چینی اپنی خودمختاری کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ان کے مطابق ہم ان کی خودمختاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے، اس لیے وہ 100 فیصد ٹیرف ادا کرنا پسند کریں گے۔








