ایران اور روس کا باہمی سمجھوتوں کے نفاذ پراتفاق

تہران ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔صدر روحانی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلیفونک گفتگو میں تہران ماسکو کے درمیان تعاون کے فروغ پرزور دیا ہے۔ایران کے صدر مملکت نے اس گفتگو میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے تجربات کے تبادلے اور تعاون کی بھی بات کہی۔صدر ڈاکٹر …

تہران ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔صدر روحانی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلیفونک گفتگو میں تہران ماسکو کے درمیان تعاون کے فروغ پرزور دیا ہے۔ایران کے صدر مملکت نے اس گفتگو میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے تجربات کے تبادلے اور تعاون کی بھی بات کہی۔صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی اور روسی حکام کو چاہئے کہ ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دیں۔روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی موجودہ حالات سے عبور کرنے پر ایران – روس کے درمیان تعاون اور کوششوں میں اضافے کی تاکید کرتے ہوئے نے تہران – ماسکو کے درمیان ہوئے سمجھوتوں کے نفاذ میں تیزی لانے پرزور دیا ۔