ایران اور فرانس کے صدور کی ٹیلیفون پر گفتگو

تہران ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانس کے صدر امانوئل ماکرون سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی صدرکے ہر طرح کے اقدام سے اس عالمی معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے پر کسی بھی صورت میں بات چیت نہیں …

تہران ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانس کے صدر امانوئل ماکرون سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی صدرکے ہر طرح کے اقدام سے اس عالمی معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے پر کسی بھی صورت میں بات چیت نہیں ہوگی اور تمام فریقوں کو اپنے وعدوں پر عمل پیرا رہنا ہوگا اور اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ امریکی صدر یا کانگریس ایٹمی معاہدے کے خلاف کوئی اقدام کریں

Leave a Reply