ایران اپنے جوہری پروگرام کا دفاع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران۔17فروری (اے پی پی):ایران اپنے جوہری پروگرام کا دفاع کیا ہے اور اسے جاری رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر ے گا۔ یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری عزائم کا مقابلہ کرنے کے عزم کے ایک دن بعد پیر کو بیان میں کہی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران …

تہران۔17فروری (اے پی پی):ایران اپنے جوہری پروگرام کا دفاع کیا ہے اور اسے جاری رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر ے گا۔ یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری عزائم کا مقابلہ کرنے کے عزم کے ایک دن بعد پیر کو بیان میں کہی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران کا پرامن جوہری پروگرام جاری ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے، جو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ایک رکن کے طور پر ایران کے حقوق کی بنیاد پر ہے ،یقینی طور پر ہم اس سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔