ایران جنگ کو فوری طور پر روکنا ہو گا ورنہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، ترک صدر

انقرہ۔12مارچ (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے، اس سے قبل کہ پورا مشرقِ وسطیٰ آگ کی لپیٹ میں آ جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو موقع دیا جانا چاہیے۔ …

انقرہ۔12مارچ (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے، اس سے قبل کہ پورا مشرقِ وسطیٰ آگ کی لپیٹ میں آ جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کو موقع دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کو بڑھنے سے پہلے روکنا ضروری ہے، ورنہ پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔ اگر سفارت کاری کو موقع دیا جائے تو اس مسئلے کا حل نکالنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حساس صورتحال کے پیشِ نظر ترکیہ بہت محتاط انداز میں بات کر رہا ہے اور ایسے اقدامات کر رہا ہے تاکہ اپنے ملک کو اردگرد بھڑکتی ہوئی جنگ کی آگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ترکیہ اس جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ جنگ شروع ہونے سے پہلے ترکیہ نے فریقین کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔