ایران دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا، جنرل محمد باقری

تہران۔ 23 جولائی (اے پی پی) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ امریکا ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا تاہم ایران کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ …

تہران۔ 23 جولائی (اے پی پی) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ امریکا ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا تاہم ایران کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی حکومت نے پچھلے ڈیرھ سال کے دوران امریکی فوج کو ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی میں الجھانے کی کوشش کی ہے تاہم امریکا کے فوجی کمانڈروں نے ایسا نہیں کرنے دیا۔ ایران کی مسلح افوج کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے عوام پہلے کی طرح آج بھی اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار پر سختی کے ساتھ کاربند ہیں۔

مزید خبریں