ایران سے مزید مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔7فروری (اے پی پی):: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مزید مذاکرات آئندہ ہفتے کے آغاز میں کیے جائیں گے، جبکہ عمان میں ہونے والی حالیہ بالواسطہ بات چیت کو انہوں نے “انتہائی مثبت” قرار دیا ہے۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق بات چیت خوش آئند رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا …

واشنگٹن ۔7فروری (اے پی پی):: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مزید مذاکرات آئندہ ہفتے کے آغاز میں کیے جائیں گے، جبکہ عمان میں ہونے والی حالیہ بالواسطہ بات چیت کو انہوں نے “انتہائی مثبت” قرار دیا ہے۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق بات چیت خوش آئند رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ معاہدہ کس شکل میں سامنے آتا ہے، تاہم ان کے بقول ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں دکھائی دیتا ہے۔امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدہ نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے خطے کی جانب ایک بڑی بحری طاقت روانہ کر دی ہے جو جلد وہاں پہنچ جائے گی۔