تہران ۔ 04 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین نے ایران میں جاری مظاہروں میں تمام فریقین کو تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس نے ایران کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایران میں جاری مظاہروں اور تشدد کے واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے …
ایران میں جاری مظاہروں کے دوران فریقین تشدد سے اجتناب کریں، یورپی یونین
تہران ۔ 04 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین نے ایران میں جاری مظاہروں میں تمام فریقین کو تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس نے ایران کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین ایران میں جاری مظاہروں اور تشدد کے واقعات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات میں انسانی حقوق، یورپی یونین کے لئے ایک مستقل موضوع بن گئے ہیں۔









