تہران ۔ 14 مئی (اے پی پی) ایران میں 5.7 درجہ کی شدت کے زلزلہ سے 2 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو ایرانی سر کاری میڈیا نے محکمہ زلزلہ پیمائی کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ ترکمانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقہ آیا جہاں بڑے پیمانے پر مالی نقصانات بھی ہو ئے ہیں ۔ زلزلہ شمالی صوبہ خوسان کے شہر بوجنورد میں عالمی معیاری وقت …
ایران میں زلزلہ سے 2 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی

مزید خبریں
تہران ۔ 14 مئی (اے پی پی) ایران میں 5.7 درجہ کی شدت کے زلزلہ سے 2 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو ایرانی سر کاری میڈیا نے محکمہ زلزلہ پیمائی کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ ترکمانستان کی سرحد سے ملحقہ علاقہ آیا جہاں بڑے پیمانے پر مالی نقصانات بھی ہو ئے ہیں ۔ زلزلہ شمالی صوبہ خوسان کے شہر بوجنورد میں عالمی معیاری وقت کے مطابق 6 بجے آیا جہاں 54 سالہ خاتون اور جواں سالہ لڑکی ہلاک اور370 افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔ اس علاقہ کے 40 فی صد مکانات کو نقصان پہنچا۔ امریکی ارضیاتی سروے نے زلزلہ کی شدت 5.8 بتائی ہے اور کہا ہے کہ زلزلہ کا مرکز ترکما نستان کی سرحد سے 50 کلومیٹرز دورتھا۔








