ایران میں زیر حراست جاپانی شہریوں میں سے ایک رہا

ٹوکیو۔22مارچ (اے پی پی):جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موٹیگی نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں زیر حراست دو جاپانی شہریوں میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔شنہو ا کے مطابق اتوار کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری، جو جون سے حراست میں تھا، گزشتہ بدھ کو رہا ہوا اور آذربائیجان سے ہوائی جہاز کے ذریعے جاپان …

ٹوکیو۔22مارچ (اے پی پی):جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موٹیگی نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں زیر حراست دو جاپانی شہریوں میں سے ایک کو رہا کر دیا گیا ہے۔شنہو ا کے مطابق اتوار کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شہری، جو جون سے حراست میں تھا، گزشتہ بدھ کو رہا ہوا اور آذربائیجان سے ہوائی جہاز کے ذریعے جاپان روانہ ہو گیا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دوسرے زیر حراست جاپانی شہری کی جلد رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں توشی میتسو موٹیگی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں افراد کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔