اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے تہران میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ارکان …
ایران میں پاکستانی سفیر آصف درانی کا پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے تہران میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے قریبی تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہے۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے تہران میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ارکان پارلیمنٹ،اعلی سول و فوجی حکام،سفارتکار، سکالرز سمیت اعلی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی جبکہ ایرانی مجلس کے چیئر مین برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن علاوالدین بروجردی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی و بین الاقوامی معاملات سے متعلق ایک دوسرے کی پوزیشن سمجھتے ہیں۔سیاسی سطح پر ہمارے انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں۔آصف درانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں جس سے پورے خطے میں اقتصادی ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی۔








