ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا۔اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے جواب میں ایران نے اپنا مسودہ تیار کر لیا ہے
ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے ثالثوں کو جواب کا مسودہ تیار کر لیا

مزید خبریں
تہران ۔6اپریل (اے پی پی):ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا۔اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے جواب میں ایران نے اپنا مسودہ تیار کر لیا ہے۔بی بی سی نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے بھیجا گیا 15 نکاتی منصوبہ ہماری نظر میں کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات "الٹی میٹمز اور جنگی جرائم کی دھمکیوں”کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ یہ بات انھوں نے ٹرمپ کی اس انتباہ کے تناظر میں کہی کہ اگر آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی گئی تو امریکا ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران نے اس کے بجائے اپنے مفادات اور ضروریات کی بنیاد پر مطالبات کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم شروع سے جانتے تھے کہ ہمیں کیا چاہیے اور ہم کون سی سرخ لکیریں پار نہیں کریں گے۔ ہماری پوزیشن آج بھی واضح ہے۔ جیسے ہی یہ بات چیت شروع ہوئی، ہمارے جوابات تیار تھے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے جوابات مکمل طور پر تیار کر لیے ہیں اور مناسب وقت پر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔








