ایران نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر پابندی اٹھا لی

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ایران نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر پابندی ہٹا لی۔یہ بات وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پیر کو ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روان سال پاکستان اور ایران کے مابین تجارت میں تیزی سے بہتری آئیگی۔انہوںنے کہاکہ ا یران نے یہ اقدام بدھ کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر حسن …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) ایران نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر پابندی ہٹا لی۔یہ بات وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے پیر کو ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روان سال پاکستان اور ایران کے مابین تجارت میں تیزی سے بہتری آئیگی۔انہوںنے کہاکہ ا یران نے یہ اقدام بدھ کو اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر حسن روحانی کے آمد سے قبل خیر سگالی کے طور پر اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران میں پاکستانی کینو کی بڑی مانگ ہے اور ایرانی قومی جشن نوروز سےتین ہفتے قبل پابندی ہٹانامثبت اقدام ہے۔انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اس اہم موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

Leave a Reply