ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عمر عبداللہ

جموں۔4مارچ (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ امریکا اور اسرائیل کو کس قانون نے …

جموں۔4مارچ (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ امریکا اور اسرائیل کو کس قانون نے ایسا کرنے کا حق دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں ،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔