تہران ۔15جنوری (اے پی پی):ایران نے عارضی طور پر تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے خصوصی وقت مقرر کر دیا ہے، جس کے لیے پیشگی اجازت لینا پڑے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور ایران میں …
ایران کا عارضی طور پر تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

مزید خبریں
تہران ۔15جنوری (اے پی پی):ایران نے عارضی طور پر تمام پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے خصوصی وقت مقرر کر دیا ہے، جس کے لیے پیشگی اجازت لینا پڑے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور ایران میں حکومت مخالف احتجاج بھی زوروں پر ہے۔
امریکہ کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کچھ اڈوں سے اپنے سرکاری اہلکاوں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل ایران کے ایک سینیئر عہدیدار نے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے حملہ کیا گیا تو وہاں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔تنازعات کے شکار علاقوں میں میزائلوں اور ڈرونز کی موجودگی ایئرلائنز کی ٹریفک کے لیے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔








