ایران کا لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم

ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

تہران ۔17اپریل (اے پی پی):ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ تاس کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا کہ لبنان میں جنگ بندی ایران کے لیے اہم پیش رفت ہے اور یہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔انہوں نے لبنان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔اسماعیل بقائی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی افواج واپس بلائے اور متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو کے لیے عالمی برادری تعاون کرے۔