ایران کا یورپ کو امریکی تسلط سے نکلنے کا مشورہ

تہران۔20 جولائی(اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ آزادانہ فیصلہ کرتے ہوئے امریکی تسلط سے نکل جائیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورو نیوزکو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں ایک نیا نظام قائم ہوا ہے جس میں ایک مخصوص ملک یکطرفہ طور پر حتمی فیصلہ کرتا ہے اور باقی ممالک اس فیصلے پر عمل کرنے کا …

تہران۔20 جولائی(اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کو چاہئے کہ وہ آزادانہ فیصلہ کرتے ہوئے امریکی تسلط سے نکل جائیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یورو نیوزکو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں ایک نیا نظام قائم ہوا ہے جس میں ایک مخصوص ملک یکطرفہ طور پر حتمی فیصلہ کرتا ہے اور باقی ممالک اس فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہوتے ہیں، لہذا ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا یورپ مستقل فیصلہ کرنا چاہتا ہے یا اس کے برعکس وہ دنیا کے نئے نظام میں شامل رہنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق یورپ کی جانب سے ایران کیلئے مجوزہ اقتصادی پیکیج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے موقع دیا تھا۔

مزید خبریں