ایران کی دھمکیاں بین الاقوامی رد عمل کا باعث بنیں گی، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن ۔ 29جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز مٹیس نے ایران کی جانب سے آبنائر ہرمز کو آمدورفت کے لئے بند کرنے کی دھمکی کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہے کچھ بھی کہے اسے ایک بین الاقوامی جواب دیا جائیگا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے وزیر ِ خارجہ یوسف الا علاوی سے ملاقات کے بعد امریکہ وزارت دفاع میں پریس بریفنگ انہوں نے ایران کی آبنائے …

واشنگٹن ۔ 29جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز مٹیس نے ایران کی جانب سے آبنائر ہرمز کو آمدورفت کے لئے بند کرنے کی دھمکی کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہے کچھ بھی کہے اسے ایک بین الاقوامی جواب دیا جائیگا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے وزیر ِ خارجہ یوسف الا علاوی سے ملاقات کے بعد امریکہ وزارت دفاع میں پریس بریفنگ انہوں نے ایران کی آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ایران اس سے پیشتر بھی متعدد بار اس طرح کی دھمکیاں دے چکا ہے جس کے بعد عالمی برادری نے اس مقام کو آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کے زیر مقصد علاقے کو جنگی بحری جہاز روانہ کیے تھے۔

مزید خبریں