ایران کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ایران نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی یہ پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

بیروت ۔20جون (اے پی پی):ایران نے لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی یہ پالیسیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے مختلف حصوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں لبنانی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مُلک کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قابض اور نسل کش صہیونی حکومت کی جانب سے کشیدگی میں مسلسل اضافے کے علاقائی امن و سلامتی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔