ایران کے بحران نے نیٹو اور یورپی یونین کی کمزوری ظاہر کر دی،روس

روس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے نے نیٹو، یورپی یونین اور برطانیہ کی کمزوری اور ان کی حکمتِ عملی کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ۔

ماسکو۔8اپریل (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے نے نیٹو، یورپی یونین اور برطانیہ کی کمزوری اور ان کی حکمتِ عملی کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ۔ تاس کے مطابق یہ بات روس کے خصوصی صدارتی ایلچی اور سی ای او رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کیریل دیمتریوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی بحران سے نیٹو، برطانیہ اور یورپی یونین کی شدید کمزوری اور امریکا کے ساتھ ان کے اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔