ایران کے خلاف جنگ سے یورپی شہریوں پر 100 ارب یورو سے زیادہ کا بوجھ پڑا، سپین

ایران کے خلاف جنگ سے یورپی شہریوں پر 100 ارب یورو سے زیادہ کا بوجھ پڑا، سپین

میڈرڈ ۔17اکتوبر (اے پی پی):سپین نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اب تک یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہے اور اس کے معاشی اثرات عام لوگوں پر بھاری پڑ رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میںکہا کہ جنگ کی مخالفت کرنے والے یورپی رہنما درست تھے اور انھوں نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ کر صحیح فیصلہ کیا تھا۔ان کے بقول، انھیں معلوم تھا کہ بالآخر اس جنگ کی قیمت عام لوگوں کو چکانا پڑے گی۔

انہوں نے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ جنگ کی مخالفت کرنے والوں کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔‘ ان کے مطابق اس کی تصدیق نہ صرف بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کے تناظر میں ہوئی ہے بلکہ جنگ کے ان معاشی اور سماجی اثرات سے بھی ہوتی ہے جن کا شہری ایک بار پھر سامنا کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سپین کی پارلیمان نے 12 ارب یورو سے زیادہ کے امدادی پیکج کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد متاثرہ شعبوں اور اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ہسپانوی وزیراعظم نے زور دیا کہ اب سب سے اہم بات اس تباہی کو جلد از جلد ختم کرنا ہے۔

مزید خبریں