ایران کے وزیرِ خارجہ اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ اور یمن کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

تہران ۔21اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ اور یمن کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے ایرانی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے بین الاقوامی برادری کی اس ذمہ داری پر زور دیا …

تہران ۔21اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ اور یمن کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔چینی خبررساں ادارے شنہوا نے ایرانی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے بین الاقوامی برادری کی اس ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تسلسل کو روکے اور غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ سید عباس عراقچی نے یمن کی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور اسرائیل کی جانب سے عرب ملک کے خلاف جارحیت کی مذمت کی۔

انہوں نے ایران اور اقوامِ متحدہ کے درمیان تعاون کے تسلسل پر زور دیا تاکہ یمن میں استحکام اور خطے میں سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتونیو گوتریش نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے سفارتی مشاورت کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں