ایران کے 12 شہروں پر امریکی و اسرائیلی حملے ، حیفہ پرجوابی ایرانی حملے میں دو اسرائیلی ہلاک

تہران ۔6اپریل (اے پی پی):ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کم از کم 12 شہروں کو اسرائیلی اور امریکی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اسرائیل میں دارالحکومت تل ابیب سمیت 15 مقامات پر ایرانی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں سے حیفہ شہر پر حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق وسطی اسرائیل پر تازہ ترین ایرانی حملوں کے بعدپیٹا ٹکواہ …

تہران ۔6اپریل (اے پی پی):ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کم از کم 12 شہروں کو اسرائیلی اور امریکی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اسرائیل میں دارالحکومت تل ابیب سمیت 15 مقامات پر ایرانی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں سے حیفہ شہر پر حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق وسطی اسرائیل پر تازہ ترین ایرانی حملوں کے بعدپیٹا ٹکواہ میں ایک 34 سالہ خاتون انٹرسیپٹر میزائل سے شدید زخمی ہو گئی ہے۔اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل میں "کم از کم 15 کریش سائٹس” کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تل ابیب میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل نے گش ڈین اور بنی بریک میں دھوئیں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ تل ابیب میں ایک عمارت کو نقصان کی وڈیو بھی شائع کی۔ حیفہ میں ایک ایرانی میزائل نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے جبکہ مزید دو افراد لاپتہ ہیں۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے کم از کم 12 شہروں کو نشانہ بنایا، تہران کی بہارستان کاؤنٹی میں6 کمسن بچوںسمیت افراد جاں بحق ہوئے۔اس کے ساتھ ساتھ خلیج میں حملے جاری ہیں، کویت میں بجلی، پانی صاف کرنے اور تیل کے پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا، اور بحرین میں تیل کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔