تہران۔ 13 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے ایران ہرگز یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس بات …
ایران ہرگز یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا،محمد جواد ظریف

مزید خبریں
تہران۔ 13 جون (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے ایران ہرگز یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔دونوں فریقین نے علاقائی ممالک سمیت شام اور قطر کی پالیسی صورتحال اور تنازعات کو کم کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔








