ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو 9 ماہ میں 5.65 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہوئے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی ہے، جنوری تا ستمبر 2025 بینک کو 5.65 ارب روپے کا قبل از منافع ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے زائد ہے اور سال بہ سال 45.60 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، بینک کی …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہوئے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی ہے، جنوری تا ستمبر 2025 بینک کو 5.65 ارب روپے کا قبل از منافع ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے زائد ہے اور سال بہ سال 45.60 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، بینک کی مستحکم کارکردگی بنیادی طور پر ڈپازٹس میں اضافے اور ادائیگی کی خدمات سے حاصل ہونے والی فیس کی آمدن بڑھنے کی مرہونِ منت رہی جبکہ لاگت پر موثر کنٹرول نے مجموعی منافع کو مزید مستحکم بنایا۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نیٹ مارک اَپ آمدن میں 8.46 فیصد اضافہ ہوا، جو ڈیجیٹل قرض اور کم لاگت والے ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

نان مارک اَپ آمدن میں 44.62 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ادائیگیوں کے کاروبار میں زیادہ لین دین کے حجم کی وجہ سے ممکن ہوا، خاص طور پر آن لائن ادائیگی کی آمدن، بنڈل مصنوعات، ادائیگی اور وصولی کمیشن اور انشورنس مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدن آپریٹنگ اخراجات سے5.92 فیصد بڑھ گئی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے مستقبل کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی، ٹیلنٹ اور نئے صارفین کے حصول میں سرمایہ کاری جاری رکھی، تاہم اس میں کچھ کمی سابقہ واجبات کی ادائیگی کے باعث دیکھنے میں آئی۔

آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے نتیجے میں بینک کا کاسٹ ٹو انکم ریشو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 80.31 فیصد سے کم ہو کر 69.91 فیصد پر آگیا۔کسٹمر ڈپازٹس 109.6 ارب روپے پر جاپہنچے، جو ستمبر 2024 کے مقابلے میں 61.88 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ اضافہ بینک کے ڈیجیٹل ریٹیل بینک میں کامیاب منتقلی کے بعد صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

کُل ایڈوانسز میں 26.14 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ لون ٹو ڈپازٹ ریشو 21.54 فیصد رہا۔ بینک کی ایکویٹی 18.35 ارب روپے رہی اور کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (سی اے آر) 23.16 فیصد کے ساتھ مستحکم سطح رہا، جو مطلوبہ سطح سے کہیں زیادہ ہے۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے کہا، ”ہم مستحکم ترقی اور اپنے صارفین کے اعتماد کے سبب مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

میں اپنے شیئر ہولڈرز، صارفین، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پالیسی سازوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوام تک ڈیجیٹل مالیاتی خدمات پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ مستحکم بنیادوں کے ساتھ ایزی پیسہ اپنے حجم اور برانڈ کی بدولت تمام پاکستانیوں کے لیے پسندیدہ ڈیجیٹل بینک بننے کی بہترین پوزیشن میں ہے۔ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے چیف فنانشل آفیسر امین سکھیانی نے کہا کہ منافع میں 45 فیصد اضافہ ہماری مستحکم حکمت عملی، بورڈ کی مسلسل حمایت اور انتظامیہ کی پیشہ وارانہ محنت و لگن کا مظہر ہے۔

بنیادی بینکنگ سرگرمیوں پر توجہ دینے کے سبب ہمیں شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں اور آنے والے سال میں نئی مصنوعات کے اجراء اور صارفین میں مالیاتی آگاہی کو فروغ دینے کی ہماری جاری کوششوں سے توقع رکھتے ہیں کہ صارفین کا اعتماد مزید بڑھے گا اور بینک کی مارکیٹ پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔