ٹوکیو ۔ 10 مئی (اے پی پی) ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی، جے آر ایسٹ جلد شمالی جاپان میں جدید ترین شنکانسین ٹرین آزمائشی طور پر چلائی جائے گی۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ الفا ایکس بلٹ ٹرین کی حد رفتار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ہنگامی صورتحال پیش آنے پر یہ ٹرین خودبخود رک جائے گی۔ ٹرین کو اس …
ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی جدید ترین بلٹ ٹرین کو آزمائشی طور پر چلائے گی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 10 مئی (اے پی پی) ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی، جے آر ایسٹ جلد شمالی جاپان میں جدید ترین شنکانسین ٹرین آزمائشی طور پر چلائی جائے گی۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ الفا ایکس بلٹ ٹرین کی حد رفتار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ہنگامی صورتحال پیش آنے پر یہ ٹرین خودبخود رک جائے گی۔ ٹرین کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ زلزلے کی صورت میں جھٹکوں کے اثرات کم سے کم ہوں۔ اس پر لگے پینٹوگراف مسافروں تک پہنچنے والے شور کو کم سے کم کرتے ہیں۔ جے آر ایسٹ کا نئے ماڈل کو ہوکائیدوشنکانسین لائن پر چلانے کا منصوبہ ہے۔ یہ لائن ٹوکیو کو جاپان کے انتہائی شمالی علاقے ہوکائیدو سے ملاتی ہے۔ توقع ہے کہ اس لائن کو ہوکائیدو کے جنوبی حصے تک وسعت دی جائے گی اور مارچ 2031ءکے اختتام تک جنوبی حصے کو ہوکائیدوکے دارالحکومت ساپورو سے ملا دیا جائے گا۔








