اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی دوراندیش معاشی اصلاحات، پالیسی تسلسل اور مؤثر صنعتی سہولت کاری کے باعث پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے نتیجے میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور بڑی توسیعی سرمایہ کاری کا رجحان مضبوط ہو رہا ہے۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق اصلاحاتی تسلسل، پالیسی ہم آہنگی اور …
ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ،پاکستان کے صنعتی شعبے میں بڑی توسیعی پیش رفت جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی دوراندیش معاشی اصلاحات، پالیسی تسلسل اور مؤثر صنعتی سہولت کاری کے باعث پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے نتیجے میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور بڑی توسیعی سرمایہ کاری کا رجحان مضبوط ہو رہا ہے۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق اصلاحاتی تسلسل، پالیسی ہم آہنگی اور بہتر کاروباری ماحول نے بڑے صنعتی اداروں کو توسیعی منصوبوں کی جانب راغب کیا ہے جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے، اسی تسلسل میں ملک کی صفِ اوّل کی سیمنٹ ساز کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ نے پاکستان کی سب سے بڑی سنگل یومیہ کلنکر لائن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔نئی کلنکر لائن کی یومیہ پیداواری صلاحیت 11 ہزار ٹن ہوگی جو ملکی صنعتی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
11 ہزار ٹن یومیہ صلاحیت کی حامل یہ لائن نہ صرف سیمنٹ سیکٹر کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی بلکہ لاگت کو مؤثر بنانے اور بڑھتی تعمیراتی طلب پوری کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔یہ توسیعی منصوبہ پاکستان کے تعمیراتی اور انفراسٹرکچر شعبے کے لیے مضبوط سپلائی بنیاد فراہم کرے گا جس سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی۔ ڈی جی سیمنٹ ملک بھر میں متعدد پیداواری یونٹس کے ذریعے کلنکر اور مختلف اقسام کے سیمنٹ کی تیاری میں سرگرم ہے، یہ نیا منصوبہ کمپنی کی صنعتی وسعت کا ایک اور مظہر ہے۔
ماہرین کے مطابق ملکی صنعت میں بڑھتی سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی سمت، استحکام اور طویل المدتی ترقی پر مضبوط اعتماد کی عکاس ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کے باعث صنعتی توسیع، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بحالی کا عمل مسلسل تیز ہو رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز قیادت کے نتیجے میں پاکستان کا سرمایہ کاری منظرنامہ ایک نئے، مستحکم اور پُراعتماد دور میں داخل ہو چکا ہے جو مستقبل میں مزید صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کی نوید ہے۔








