ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ڈیری و لائیوسٹاک سیکٹر میں تاریخی پیش رفت

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کے تحت پاکستان کے ڈیری اور لائیوسٹاک سیکٹر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں لائیوسٹاک شعبے کی بہتری، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کے لیے جدید …

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کے تحت پاکستان کے ڈیری اور لائیوسٹاک سیکٹر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس آ ئی ایف سی حکام کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں لائیوسٹاک شعبے کی بہتری، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کے لیے جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔ گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو ملکی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔

جی سی ایل آئی کے تحت امریکا اور برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ حالیہ عرصے میں پاکستان درآمد کی گئی، جس سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔ اسی تناظر میں فون گروپ کی جانب سے لائیوسٹاک سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری استعداد میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔لمز گرین پاکستان انیشیٹو کے نمائندہ فضیل ارشد کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔

اعلیٰ نسل کے جانوروں کی درآمد اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔دوسری جانب ہیڈ آف میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ نوید اقبال نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت اور مؤثر کاروباری حکمت عملی کے باعث پاکستان کی میٹ ایکسپورٹ 9 ممالک سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ چکی ہے، جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کی تجارتی ساکھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک کو میٹ ایکسپورٹ سے نہ صرف بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع پیدا ہوں گے بلکہ فارن ایکسچینج میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

دو طرفہ تجارت کے فروغ سے کسانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی معیشت میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ایس آئی ایف سی کی شاندار کارکردگی پاکستان کے ترقیاتی سفر میں ایک مضبوط ستون بن چکی ہے اور یہ ادارہ لائیوسٹاک، زراعت اور برآمدات کے فروغ کے ذریعے قومی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔