اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا نے جاری فیملی فیسٹیول کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایف نائن پارک کا دورہ کیا۔پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے حکام نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فیسٹیول کے لیے کیے …
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا ایف نائن پارک فیملی فیسٹیول میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا نے جاری فیملی فیسٹیول کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایف نائن پارک کا دورہ کیا۔پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے حکام نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فیسٹیول کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مجموعی طور پر تعینا تیوں کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد پولیس فیملی فیسٹیول میں شرکت کرنے والے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔







