اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے 30 افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 30 پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات عطا کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران کی محنت، لگن اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ ان …
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 30 پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات عطا کیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے 30 افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 30 پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات عطا کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران کی محنت، لگن اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرض شناسی اور جذبہ خدمت سے ہی پولیس فورس کا وقار بلند ہوتا ہے اور عوام کا بھروسہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ افسران کی بروقت حوصلہ افزائی سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے اور اسی مقصد کے تحت یہ انعامات دیئے جا رہے ہیں تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید پولیسنگ، پیشہ ورانہ مہارت اور شہریوں کی خدمت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہیں اور ایسے اقدامات سے پولیس فورس میں خدمت اور ذمہ داری کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔








