اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا جہاں جاری فیملی فیسٹیول کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس کے ترجمان نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز نے پارک میں سکیورٹی سیٹ اپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور …
ایس ایس پی آپریشنز کا ایف نائن پارک میں فیملی فیسٹیول کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا جہاں جاری فیملی فیسٹیول کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس کے ترجمان نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز نے پارک میں سکیورٹی سیٹ اپ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔
دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ رہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی فیسٹیول میں شرکت کرنے والی فیملیز کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چوکس اور پوری طرح پرعزم ہے۔








