سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کرنے والوں سمیت مذہبی اجتماعات کے تحفط کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی نے چرچ انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی سے متعلق امور اور کوآرڈینیشن میکانزم پر تبادلہ …
ایس ایس پی اسلام آباد کا دارالحکومت کے گرجا گھروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور مذہبی رسومات ادا کرنے والوں سمیت مذہبی اجتماعات کے تحفط کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی نے چرچ انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی سے متعلق امور اور کوآرڈینیشن میکانزم پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نےسکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران کو مکمل الرٹ رہنے اور چیکنگ اور مانیٹرنگ کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے عبادت گاہوں پر موثر حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنے اور تمام برادریوں کے لیے پرامن ماحول کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں مذہبی مقامات کی حفاظت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔








