پیرس۔18اکتوبر (اے پی پی):کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی (S&P) نے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ AA سے کم کرکے A+ کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت آئندہ سال اپنے مالی خسارے میں نمایاں کمی لانے میں ناکام رہ سکتی ہے۔اے ایف پی کے مطابق ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اگرچہ اس ہفتے 2026 کا مسودہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے …
ایس اینڈ پی نے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی

مزید خبریں
پیرس۔18اکتوبر (اے پی پی):کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی (S&P) نے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ AA سے کم کرکے A+ کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت آئندہ سال اپنے مالی خسارے میں نمایاں کمی لانے میں ناکام رہ سکتی ہے۔اے ایف پی کے مطابق ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اگرچہ اس ہفتے 2026 کا مسودہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے تاہم فرانس کے مالیاتی امور کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ایک منقسم پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجاتی کٹوتیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں ان کی جماعت اور اتحادیوں کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔نئے وزیرِاعظم سباستیان لیکورنو نے اس ہفتے ایک متنازعہ پنشن اصلاحات پر پیچھے ہٹتے ہوئے یہ تجویز واپس لے لی جس کے تحت سرکاری ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کی تجویز تھی۔
ایس اینڈ پی نے مزید کہا کہ ہماری رائے میں 2025 کے لیے مجموعی بجٹ خسارے کا ہدف جو کہ جی ڈی پی کا 5.4 فیصد ہے، حاصل کر لیا جائے گا تاہم اضافی مالیاتی اصلاحات کے بغیر بجٹ خسارے میں کمی کی رفتار ہماری توقعات سے سست رہے گی۔
درجہ بندی میں کمی کے بعد وزیر خزانہ رولان لیسکیور نے کہا کہ حکومت اپنے 2025 کے مالیاتی خسارے کے ہدف پر قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ حکومت اور پارلیمنٹ دونوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اسی فریم ورک کے مطابق بجٹ کی منظوری کو یقینی بنائیں۔








