ایس ای سی پی کے چیئرپرسن عاکف سعید کا ’’کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز‘‘ کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ اہم اجلاس

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرپرسن عاکف سعید نے ’’کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز‘‘ (سی ایم آئی آئیز) کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرپرسن عاکف سعید نے ’’کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز‘‘ (سی ایم آئی آئیز) کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں پی ایس ایکس اور این سی سی پی ایل کے سی ای اوز جبکہ سی ڈی سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے شرکت کی۔

بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کا مقصد پاکستان کی ’’کیپٹل مارکیٹس‘‘ میں اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانا تھا تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے تجربے اور رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ چیئرپرسن نے اس بات پر زوردیا کہ سرمایہ کاروں کو مرکز میں رکھ کر صارف کے تجربے کو ترجیح دی جائے اور اکائونٹ کھولنے کے عمل کے لیے ایک واضح مقصد طے کیا جائے۔

انہوں نے سی ایم آئی آئیز کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لیں، مشکلات کی نشاندہی کریں اور عمل کو تیز، زیادہ موثر، کم لاگت، شفاف اور صارف دوست بنانے کے لیے اصلاحات نافذ کریں۔اس سلسلے میں پی ایس ایکس کو دیگر سی ایم آئی آئیز اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قیادت کرنے اور ایک واضح روڈ میپ تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا جس میں اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان، تیز اور ہموار بنانے کے لیے مخصوص اہداف شامل ہوں۔

یہ اقدام ایس ای سی پی کی کیپٹل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل آن بورڈنگ کو فروغ دینے کی جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس روڈ میپ میں مشکلات کو حل کرنے، ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بڑھانے اور وقت کی بچت والے عمل کو یقینی بنانے کے لیے قابل عمل اقدامات شامل ہوں گے۔