مظفرآباد ۔2نومبر (اے پی پی):اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تحت جاری "ایس سی او وژن 2025" نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس وژن کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور خطے میں آئی ٹی انقلاب برپا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایس سی …
ایس سی او وژن 2025 ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل

مزید خبریں
مظفرآباد ۔2نومبر (اے پی پی):اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے تحت جاری "ایس سی او وژن 2025” نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس وژن کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور خطے میں آئی ٹی انقلاب برپا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے 700 سے زائد افراد کو براہِ راست روزگار ملا جبکہ 1500 سے زیادہ فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
اس منصوبے سے خطے میں تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوا ہے۔ ایس سی او کی ایک اور نمایاں کامیابی پاکستان کے پہلے خواتین کے لیے مخصوص سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام ہے، جو مظفرآباد میں مکمل کیا گیا۔ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کے روزگار کے مواقع بڑھے بلکہ انہیں آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا پلیٹ فارم بھی ملا۔ایس سی او نے خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے ہیں تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں اور معاشرتی و معاشی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ طور پر 100 آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں، جو صرف دو سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطے میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہماری کاوشیں اس سمت میں جاری رہیں گی تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل سہولیات میسر ہوں۔ ایس سی او وژن 2025، یقیناً آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی، روزگار اور ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہے۔








