اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے وژن 2025 کے تحت ایس سی او نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی ، آزاد جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کیلئے ایس سی او نے ٹیکنالوجی، جدت اور ترقی کی بنیاد رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ ہجیرہ میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کر دیا گیا …
ایس سی او کا ایک اور سنگ میل، آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے وژن 2025 کے تحت ایس سی او نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی ، آزاد جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کیلئے ایس سی او نے ٹیکنالوجی، جدت اور ترقی کی بنیاد رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ ہجیرہ میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے خطہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط ہوئی۔ جدید آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اَپس، فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کیلئے بہترین معیاری سہولیات دستیاب ہیں۔ جدید آئی ٹی پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بلا تعطل بجلی اور پرسکون ماحول کے ساتھ جدید آئی ٹی ایکو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ایس سی او کی مسلسل پیش رفت سے ممکن ہوا۔ ایس سی او نے جدید آئی ٹی پارک کے ذریعے خطہ میں اسٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو متعارف کرا دیا۔ ٹیکنالوجی، جدت اور روزگار کے فروغ میں ایس سی او کی خدمات آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کی علامت ہیں۔








