اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او)نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم پر عمل کرتے ہوئےایس سی او نے میرپور آزادجموں وکشمیر میں فری لانسنگ ہب کا قیام عمل میں لایا ہے،ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے خواتین کے لیے اس نئےفری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس سی او ملکی ترقی اور معیشت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے،اس کے وژن 2025 …
ایس سی او کا خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم ،میرپور میں فری لانسنگ ہب کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او)نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم پر عمل کرتے ہوئےایس سی او نے میرپور آزادجموں وکشمیر میں فری لانسنگ ہب کا قیام عمل میں لایا ہے،ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے خواتین کے لیے اس نئےفری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس سی او ملکی ترقی اور معیشت میں کلیدی کردارادا کر رہی ہے،اس کے وژن 2025 کے تحت آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100مقامات پر آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کا مشن جاری ہے،اس سے قبل ایس سی او خواتین کےلئے پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں بھی قائم کر چکی ہے۔
میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔ایس سی او کے اقدامات نے خواتین کے لیے ایک محفوظ، مربوط اور بااختیار ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا ہے۔فری لانسنگ ہبز میں نوجوانوں کوتربیت، تکنیکی معاونت، بہترین اور معیاری انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائی جاتی ہے۔جدید آئی ٹی مراکز کے قیام کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو با اختیار بنانا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اہل علاقہ نے ڈیجیٹل اورعلاقائی ترقی کے لیے ایس سی او کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔








