ایس سی سی آئی کے وفد نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین سیال کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے باہمی تعاون، تجارتی سرگرمیوں اور ایئرپورٹ کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایس سی سی آئی کے وفد کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ،چئیرمین سیال کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 جولائی (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) سید احتشام مظہر گیلانی کی زیر قیادت وفد نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کر کے نو منتحب چیئرمین سیال عبدالغفور ملک اور وائس چیئرمین سید شاہد رضا سے ملاقات کی اور انہیں نئے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وفد میں سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد، نائب صدر سلمان شیخ اور ای سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور کاروباری برادری اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔انہوں نے خطے میں تجارت، برآمدات اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے مابین دیرینہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








