ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں کا دورہ ڈیوٹی پوائنٹس ، اہلکاروں کی ٹرن آئوٹ کا معائنہ کیا

ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں احسان الدین خان نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کی ٹرن آؤٹ کا معائنہ کیا

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں احسان الدین خان نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کی ٹرن آؤٹ کا معائنہ کیا اور انہیں سکیورٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ترجمان بنوں پولیس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی صاف ستھرا یونیفارم پہنیں، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کی رہنمائی کرنے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ایس پی ٹریفک نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور اپنے ساتھیوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔