ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کا سیکٹر مٹہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان نے جمعرات کے روزسیکٹر مٹہ میں قائم پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان نے جمعرات کے روزسیکٹر مٹہ میں قائم پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

تر جمان سوات ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اپر سوات محمد کریم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈرائیونگ تمام حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں اور ون ویلنگ، تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور دیگر خطرناک حرکات سے مکمل اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ایک ذمہ داری ہے اور ہر ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ اپنی اور دیگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرے۔بعد ازاں ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار، امیدواروں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور ٹیسٹ گراؤنڈ میں جاری عملی و نظری امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ صرف اہل اور مستحق امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا سکیں۔