یوکوہاما ۔ 2 مئی (اے پی پی) جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں دنیا بھر کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 4سے 7مئی کو ہو گا۔ اس سال گولڈن جوبلی اجلاس کا موضوع مل جل کر ایشیاءکی خوشحالی ہے ۔ اجلاس میں ایشیاءاور بحر الکاہل کے خطہ میں علاقائی تعاون ، تجارت ، مالیاتی اور اقتصادی روابط …
ایشائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرزکا 50واں اعلیٰ سطح کا اجلاس
مزید خبریں
یوکوہاما ۔ 2 مئی (اے پی پی) جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں دنیا بھر کے وفود شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 4سے 7مئی کو ہو گا۔ اس سال گولڈن جوبلی اجلاس کا موضوع مل جل کر ایشیاءکی خوشحالی ہے ۔ اجلاس میں ایشیاءاور بحر الکاہل کے خطہ میں علاقائی تعاون ، تجارت ، مالیاتی اور اقتصادی روابط کے ایشوز کاجائزہ لیاجائے گا۔ علاوہ ازیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی تجارت ، سرمایہ کاری،پائیداری، جامع شہروں اور روزگار جیسے امور زیر غور آئیں گے ۔ اجلاس میں تین ہزارسے زائد وفود شرکت کررہے ہیں جو ایک بڑا فورم ہے جہاں ایشیا ءاور بحر الکاہل کو درپیش معاشی و ترقیاتی ایشوز پر بھی غور وغوض ہو گا ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرزکے 50ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آسیان اور تین دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ کا بھی اجلاس ہو گا ۔








